پاکستان کی پہلی ویمن ایم ایم اے فائٹر کا شاندار ناک آوٹ انیتا کریم نے پاکستان میں خواتین کی پہلی پروفیشنل ایم ایم اے فائٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرکے تاریخ رقم کردی ہنزہ کی انیتا کریم نے انفنیٹ چیمپئن شپ ایونٹ میں 52 کلوگرام کیٹگری کا ٹائٹل جیت لیا انیتا کریم نے فائنل مقابلے میں ایرانی فائٹر پریسا شمش آبادی کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا انیتا کریم اس سے قبل بھی بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار فتوحات حاصل کر چکی ہیں انفنیٹ چیمپئن شپ پاکستان بھر کے ابھرتے ہوئے فائٹرز کو پیشہ وارانہ پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے سپورٹس مبصرین کے مطابق انیتا کریم کی فتح نوجوانوں کو مکسڈ مارشل آرٹس کی طرف راغب کرنے میں اہم ثابت ہوگی انیتا کریم کی کامیابی سے نہ صرف پاکستان کا نام روشن ہوا بلکہ یہ خواتین کی خود اعتمادی اور انہیں بااختیار بنانے کا باعث بھی بنے گی: سپورٹس مبصرین
Comments 0