تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت پر چین کا امریکا کیخلاف بڑا ایکشن، چینی وزارت خارجہ نے 10 امریکی شخصیات اور 20 کمپنیوں پر پابندی کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق پابندی کی زد میں آنیوالی امریکی کمپنیوں میں بوئنگ کی سینٹ لوئس شاخ بھی شامل ہے۔ چینی حکام کے مطابق پابندیوں کی فہرست میں شامل امریکی شخصیات اور کمپنیوں کے چین میں موجود اثاثے ضبط ہوں گے۔
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں چین کے ساتھ کاروبار پر پابندی ہوگی اور پابندی کا سامنا کرنیوالی شخصیات چین میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔
Comments 0