ایران نے تیل کی اسمگلنگ میں ملوث ایک اور غیر ملکی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا، عملے کے 16 ارکان کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق قبضے میں لیے گئے آئل ٹینکر میں 40 لاکھ لیٹر غیر قانونی تیل موجود تھا۔ ایرانی حکام نے ٹینکر کے مالک کی شناخت ظاہر نہیں کی۔
ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بحری آئل ٹینکر ایک امریکی بزنس مین کی ملکیت ہے۔
حالیہ دنوں میں ایران 2 غیر ملکی ٹینکرز قبضے میں لے چکا ہے، دونوں آئل ٹینکرز کے عملے میں زیادہ تر بھارتی شہری شامل تھے۔
Comments 0