ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو اختیارات کے ناجائز استعمال میں مجرم قرار دیدیا گیا۔
ملائیشیا کی عدالت نے کہا کہ مجرم نے اپنی طاقتور حیثیت اور وسیع اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔
میڈیا کے مطابق کیس کا فیصلہ اربوں ڈالر کے ون ایم ڈی بی اسکینڈل کے کیس میں سنایا گیا، عدالت نے ابھی تک تفصیلی فیصلہ جاری نہیں کیا۔
رپورٹ کے مطابق نجیب رزاق کو 15 سے 20 برس تک قید کی سزا ہوسکتی ہے، 72 برس کے نجیب رزاق اگست 2022ء سے جیل میں قید ہیں، نجیب رزاق کیخلاف کرپشن کے 4 اور منی لانڈرنگ کے 21 مقدمات درج ہیں۔
Comments 0