تحریر نثارآحمد
*بلوچستان کی سیاسی تاریخ میں بعض شخصیات اپنے منصب سے بڑھ کر کردار ادا کرتی ہیں اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل انہی شخصیات میں شامل ہیں انہوں نے نہ صرف گورنر کے آئینی عہدے کو موثر انداز میں نبھایا ہے بلکہ صوبے اور وفاق کے درمیان ایک مضبوط اور قابلِ اعتماد پل کا کردار بھی ادا کیا ہے اور صوبے کے عوام کا یہ پہلی بار محسوس کیا ہے کہ بلوچستان کو ایسا گورنر ملا ہے جو محض ایک علامتی منصب تک محدود نہیں بلکہ صوبے کا ہر مکتب فکر کی حقیقی نمائندگی کررہا ہے قبائلی عمائدین ہوں یا عام عوام ، سول سوسائٹی ، سیاسی کارکن ، نوجوانوں ، پروفیسر ، اساتذہ ، ڈاکٹرز انجینئرز ، تاجر برادری اور کھیلوں سے وابستہ افراد گورنر ہاؤس کے دروازے سب کے لیے کھلے نظر آتے ہیں یہی شمولیتی طرزِ حکمرانی گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل کی قیادت کو ممتاز بناتی ہے سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ انہوں نے بلوچستان کے مختلف اور دیرینہ مسائل کو وفاقی ایوانوں میں محض رسمی انداز میں نہیں بلکہ مدبرانہ سنجیدہ اور نتیجہ خیز حکمت عملی کے ساتھ اجاگر کیا ہے صوبے کے تعلیمی نظام ، صحت ، امن و امان ، نوجوانوں کے مواقع ، اور پسماندگی جیسے بنیادی مسائل پر ان کی آواز نہ صرف سنی جا رہی ہے بلکہ اس سے عملی پیش رفت کی امید بھی پیدا ہوئی ہے انہوں نے وفاقی قیادت کو باور کرایا ہے کہ بلوچستان کے مسائل محض صوبائی نہیں بلکہ قومی مسائل ہیں جن کا حل مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے کہا گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ انہوں نے مایوسی کے ماحول میں امید کی ایک نئی روح پھونک دی ہے صوبے کے عوام میں یہ احساس ابھررہا ہے کہ ان کی بات اعلٰی سطح تک پہنچ رہی ہے اور ان کے مسائل کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے یہ اعتماد ہی دراصل وفاق اور صوبے کے تعلقات کی مضبوطی کی بنیاد بنتا ہے اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کا کردار محض آئینی ذمہ داری تک محدود نہیں بلکہ وہ ایک ایسے رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں جو بلوچستان کو قومی دھارے میں موثر مقام دلانے کے لیے عملی جدوجہد کررہے ہیں گورنر بلوچستان نے صوبے کے عوامی معیار اور موثر روابط قائم کرکے قیادت کا ایک نیا اور مثبت انداز متعارف کروایا ہے اگر یہی تسلسل برقرار رہا تو یہ دور بلوچستان کی سیاسی اور انتظامی تاریخ میں مثبت تبدیلی کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا یہی وجہ ہے کہ صوبے کے عوام گورنر بلوچستان کو ایک ایسی شخصیت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو عوامی معیار پر پورا اترتے ہوئے صوبے کے ہر ضلع میں رابطوں کی مضبوط زنجیر قائم کرچکے ہیں اور سیاسی استحکام ہم آہنگی اور اعتماد کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اپنی بردباری ، سیاسی ، بصیرت اور عوام دوستی کے باعث نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کو بلوچستان میں ایک موثر متحرک اور عوام دوست جماعت کی حیثیت سے مضبوطی سے آگے بڑھایا انکی قیادت میں پارٹی نے نہ صرف تنظیمی سطح پر بہتری لائی بلکہ عوامی مسائل پر عملی توجہ دی انکا یہی خلوص سادگی اور خدمت کا جذبہ بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے صوبے کا عوام انکی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں گورنر بلوچستان کے بہترین فیصلوں کی بدولت عوام اور حکمرانوں کے درمیان فاصلوں کو کم کیا۔
Comments 0