بیروت (اے پی پی):لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 31 افراد جاں بحق اور 149 زخمی ہو گئے جبکہ کویت میں ایک امریکی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ شنہوا کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیل نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں اور جنوبی لبنان کے علاقوں میں فضائی حملے کئے جن میں اب تک 31 افراد جاں بحق جبکہ 149 زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت کے بیان کے مطابق زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔دوسری جانب، کویت میں ایک امریکی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ روسی میڈیا کے مطابق طیارہ گرنےکی امریکا اور کویت کی جانب سے تاحال تصدیق نہیں کی گئی تاہم امریکی ایف 15 طیارے کا پائلٹ ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں گرتے ہوئے ایف 15 طیارے سے آگ کے شعلے نکلتے دیکھے جا سکتے ہیں۔روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایف 15 لڑاکا طیارے کے پائلٹ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Comments 0