صدر ٹرمپ کے خلاف تحقیقات کرنے والے ایف بی آئی کے مزید اہلکار برطرف

صدر ٹرمپ کے خلاف تحقیقات کرنے والے ایف بی آئی کے مزید اہلکار برطرف
اسلام آباد۔(اے پی پی):امریکہ کے فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی)نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تحقیقات کرنے والے مزید اہلکاروں کو برطرف کر دیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق اس بار ان اہلکاروں کو فارغ کیا گیا ہے جنہوں نے ریپبلکن کی چھپائی گئی خفیہ دستاویزات کی تحقیقات میں حصہ لیا تھا۔یہ برطرفیاں صدر ٹرمپ کی جانب سے مقرر کیے گئے ڈائریکٹر کاش پٹیل کے زیرنگرانی ہونے والے اسی سلسلے کی کڑی ہیں جس میں پچھلے برس بھی ایسے درجنوں ملازمین کو برخاست کیا گیا تھا جنہوں نے یا تو صدر کے خلاف تحقیقات میں حصہ لیا تھا یا پھر جن کو انتظامیہ کے ایجنڈے کے خلاف تصور کیا جا رہا تھا۔ایف بی آئی ایجنٹس ایسوسی ایشن نے برطرفیوں کی مذمت کرتے ہوئے ان کو غیرقانونی اور قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’ایسی کارروائیاں افرادی قوت کو غیرمستحکم اور بیورو کو کمزور کرنے کے ساتھ ساتھ قیادت پر اعتماد کو بھی نقصان پہنچا رہی ہیں جبکہ بیورو کے مطلوبہ مقاصد کو پورا کرنے کی صلاحیت کو بھی خطرے میں ڈالتی ہیں۔ کُل 10 ملازمین کو فارغ کیا گیا جبکہ دوسرے نے بتایا کہ کم سے کم تعداد 10 ہے۔ایف بی آئی نے ایسے ایجنٹوں کو بھی برطرف کیا ہے جنہوں نے 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو تبدیل کرنے کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کے بارے میں تفتیش کی تھی۔تحقیقات کے نتیجے میں ان پر فوجداری الزامات بھی لگے تاہم مار اے لاگو کیس کی طرح ان کو بھی نومبر 2024 میں صدارتی انتخابات جیتنے کے بعد ایک طرف کر دیا گیا تھا کیونکہ محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ موجودہ صدر پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.