سری لنکا میں گالے بندرگاہ کے قریب ایرانی بحری جہاز ڈوب گیا، ’140 افراد لاپتہ

سری لنکا میں گالے بندرگاہ کے قریب ایرانی بحری جہاز ڈوب گیا، ’140 افراد لاپتہ
سری لنکا میں گالے بندرگاہ کے قریب ایرانی بحری جہاز ڈوب گیا، ’140 افراد لاپتہ ہوگئے سری لنکا میں حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے ایک بحری جہاز کے ڈوبنے کی اطلاعات ملنے کے بعد سری لنکا کی بحریہ اور فضائیہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ بی بی سی کے مطابق سری لنکا کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس جہاز پر سوار تقریباً 140 افراد لاپتہ ہیں تاہم حادثے کی وجوہات ابھی تک نامعلوم ہیں۔وزارت دفاع کے حکام کے مطابق ایرانی جہاز سری لنکا کے پانیوں سے دور ’میری ٹائم تجارتی زون‘ میں تھا۔یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل سری لنکا کے وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ نے پارلیمان کو بتایا تھا کہ آج صبح بحری جہاز ’آئی آر آئی ایس ڈینا‘ سے پریشان کن سگنل ملے، جس کے بعد ملک کی بحریہ اور فضائیہ نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔وزیر خارجہ کے مطابق اس واقعے میں زخمی ہونے والے 30 افراد کو سری لنکا کی بندرگاہ گالے کے ہسپتال پہنچایا گیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی افراد میں سے کچھ کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں جبکہ بعض کو جلنے کے زخم ارو خراشیں آئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق اس بحری جہاز پر 180 افراد سوار ہیں۔سری لنکن اپوزیشن کے ایک رکن پارلیمنٹ نے جب پارلیمان میں پوچھا کہ کیا ایران کے خلاف امریکی اسرائیلی حملوں میں اس جہاز پر بمباری کی گئی تو اس پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.