مشرق وسطیٰ کی جنگ لاکھوں بچوں کے لیے تباہ کن بن چکی ہے، یونیسیف

مشرق وسطیٰ کی جنگ لاکھوں بچوں کے لیے تباہ کن بن چکی ہے، یونیسیف
نیویارک (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ خطے کے لاکھوں بچوں کے لیے تباہ کن بن چکی ہے۔ بی بی سی کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کے ادار ہ برائے اطفال (یونیسیف)نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ یونیسیف نے کہا کہ 28 فروری کو ایران پر امریکا اور اسرائیل کے پہلے حملے کے آغاز سے اب تک 1100 سےزیادہ بچے جاں بحق یا زخمی ہو چکے ہیں، ان میں 200 بچے ایران ، 91 بچے لبنان، چار بچے اسرائیل اور ایک بچہ کویت میں مارا گیا، بچوں کو مارنے ، معذور کرنے، ان کی سہولیات کو تباہ کرنے یا ان میں خلل ڈالنے کا کوئی جواز نہیں ۔ بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش سے اپیل کی گئی کہ جنگ ختم کرنے اور سفارتی مذاکرات شروع کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ اعلامیے میں فریقین پر بھی زور دیا گیا کہ شہریوں کو کم سے کم نقصان پہنچانے کے لیے جنگ کے ذرائع اور طریقوں کے انتخاب میں ضروری احتیاط برتیں بالخصوص دھماکہ خیز ہتھیاروں کے استعمال سے گریز کریں جو بچوں کو سب سے زیادہ متاثر کرتے ہیں۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.