اسرائیل کا ایرانی شہروں تہران، شیراز اور تبریز پر ’وسیع پیمانے‘ پر حملوں کا اعلان

اسرائیل کا ایرانی شہروں تہران، شیراز اور تبریز پر ’وسیع پیمانے‘ پر حملوں کا اعلان
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے نے ایران کے کچھ حصوں پر ’وسیع پیمانے پر‘ حملوں کی ایک نئی لہر شروع کر دی ہے۔ میسجنگ ایپ ٹیلیگرام پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے: ’آئی ڈی ایف (اسرائیل ڈیفنس فورس) نے ابھی تہران، شیراز اور تبریز میں ایرانی دہشت گرد حکومت کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر حملوں کا آغاز کیا ہے۔‘ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے جاری ہیں اور رات گئے تہران میں شدید بمباری کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب خلیجی ممالک سے بھی گذشتہ رات مزید ایرانی حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.