مشرقی بحرالکاہل میں مبینہ منشیات بردار کشتی پر امریکی حملہ، تین افراد ہلاک

مشرقی بحرالکاہل میں مبینہ منشیات بردار کشتی پر امریکی حملہ، تین افراد ہلاک
واشنگٹن (اے پی پی):امریکی فوج نےمشرقی بحرالکاہل میں مبینہ منشیات بردار کشتی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس پر سوار تین افراد ہلاک ہو گئے ۔چینی خبررساں ادارے شنہواکے مطابق امریکی سدرن کمانڈ نڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ خفیہ معلومات سے تصدیق ہوئی ہے کہ یہ کشتی مشرقی بحرالکاہل میں منشیات کی سمگلنگ کے معروف راستوں پر سفر کر رہی تھی اور منشیات سمگلنگ میں ملوث تھی، تاہم اس دعوے کے ثبوت فراہم نہیں کیے گئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کارروائی میں تین افراد ہلاک ہوئے جبکہ کوئی امریکی فوجی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.