پی ٹی وی نے سیمی فائنل میں او جی ڈی سی ایل کو 84 رنز سے شکست دے کر پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی

پی ٹی وی نے سیمی فائنل میں او جی ڈی سی ایل کو 84 رنز سے شکست دے کر پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی
راولپنڈی۔22دسمبر (اے پی پی):پی ٹی وی نے سیمی فائنل میں او جی ڈی سی ایل کو 84 رنز سے شکست دے کر پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق پہلا سیمی فائنل پیر کے روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں او جی ڈی سی ایل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پی ٹی وی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے۔ جہانداد خان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 63 رنز بنائے جبکہ تیمور خان 48 اور محمد طحہ 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے محمد عمران اور عادل امین نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں او جی ڈی سی ایل کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 30.5 اوورز میں 157 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ معاذ صداقت نے 35 اور آصف آفریدی نے 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پی ٹی وی کی جانب سے اسرار حسین، فیصل اکرم، علی عثمان، عماد بٹ اور جہانداد خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جہانداد خان کو آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ فائنل میں پی ٹی وی کا مقابلہ ایس این جی پی ایل اور کے آر ایل کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہو گا۔ دوسرا سیمی فائنل کل (منگل) کو جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 25 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.