چین کی کامیاب لانچنگ ، پاکستان کے پی آر ایس سی -ای او ٹو سیٹلائٹ سمیت 7 سیٹلائٹس مدار میں داخل

چین کی کامیاب لانچنگ ، پاکستان کے پی آر ایس سی -ای او ٹو سیٹلائٹ سمیت 7 سیٹلائٹس مدار میں داخل
بیجنگ۔(اے پی پی):پاکستان کے پی آر ایس سی -ای او ٹو سیٹلائٹ سمیت چین سے لانچ کئے گئے 7 سیٹلائٹس زمین کے گرد اپنے مدار میں کامیابی سے داخل ہو گئے۔ سی جی ٹی این کے مطابق چین نے جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 36 منٹ پر صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر یانگ جیانگ کے قریب سمندری علاقے میں واقع تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ایک کامیاب لانچنگ کی ۔ چینی میڈیا کے مطابق اس لانچنگ میں جیئے لونگ 3 کیریئر راکٹ کے ذریعے پاکستان کے پی آر ایس سی -ای او ٹو سیٹلائٹ سمیت سات سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ مدار میں چھوڑا گیا ، سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ اپنے مدار میں داخل ہو گئے۔یہ جیئے لونگ 3 کیریئر راکٹ کی نویں پرواز تھی۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.