ٹوکیو (اے پی پی):جاپان کی مرکزی اپوزیشن جماعت سینٹرسٹ ریفارم الائنس (CRA) کے دو شریک رہنماؤں نے پیر کو اعلان کیا کہ وہ ایوانِ زیریں کے انتخابات میں پارٹی کی تاریخی شکست کی ذمہ داری قبول لیتے ہوئے عہدوں سے استعفیٰ دے دیں گے۔
شنہوا کے مطابق سینٹرسٹ ریفارم الائنس جسے جنوری میں جاپان کی آئینی جمہوری پارٹی اور کومیتو پارٹی نے مشترکہ طور پر قائم کیا تھاکی اتوار کے انتخابات کے بعد ایوانِ زیریں میں نشستیں تقریباً 170 سے کم ہو کر 49 تک پہنچ گئیں۔نئے قائم شدہ اپوزیشن کے شریک رہنما یوشی ہیکو نوڈا اور تتسوؤ سائیتو نے پارٹی کے بورڈ اجلاس کو اپنے استعفے کی اطلاع دی۔
نوڈا نے پیر کی صبح ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ انتخابی نتائج تباہ کن ہیں، ہم فطری طور پر اس کی ذمہ داری لیں گے۔نوڈا نے بتایا کہ نئی قیادت 18 فروری تک طے کر دی جائے گی، تاکہ ایوانِ نمائندگان کے انتخابات کے بعد سانائے تاکائیچی کو جاپان کے وزیرِ اعظم کے عہدے پر دوبارہ بحال کرنے کے لیے پارلیمانی اجلاس کی تیاری کی جا سکے۔
Comments 0