2 گھنٹے قبلایرانی حکومت کی اہم شخصیات کو ہلاک کرنا ’میرے لیے اعزاز‘ ہے: ٹرمپ

2 گھنٹے قبلایرانی حکومت کی اہم شخصیات کو ہلاک کرنا ’میرے لیے اعزاز‘ ہے: ٹرمپ
واشنگٹن (بی بی سی اردو)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں ایرانی حکومت کے ارکان کی امریکی فوج کے ہاتھوں ہلاکت کو اپنے لیے ’بڑا اعزاز‘ قرار دیا ہے۔صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ تروتھ سوشل پر لکھا کہ ’ہم ایران کی دہشت گرد حکومت کو فوجی، معاشی اور دیگر طریقوں سے مکمل طور پر تباہ کر رہے ہیں۔‘ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ’47 برسوں سے دنیا بھر میں وہ(ایران) بے گناہ لوگوں کو قتل کر رہے ہیں اور اب میں، بطور امریکہ کا 47 واں صدر انھیں ہلاک کر رہا ہوں۔ یہ کرنا کتنا بڑا اعزاز ہے۔‘ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ ختم ہو گئی ہے، ان کی فضائیہ اب موجود نہیں، میزائل، ڈرون اور باقی سب کچھ تباہ کیا جا رہا ہے، اور ان کے رہنماوں کا نشان تک زمین سے مٹا دیا گیا ہے۔‘انھوں نے کہا کہ ’ہمارے پاس موجود اسلحہ اور جنگی طاقت بہت زیادہ ہے اور بہت زیادہ وقت ہے۔ دیکھیں کہ ان لوگوں کے ساتھ آج کیا ہوتا ہے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.