جاپان 6 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، مرکز صوبہ شیمانے کے مشرقی علاقے میں تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں زلزلے کے بعد اوساكا اور ہاکاتا کے درمیان بُلٹ ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کی گئی۔
جاپانی حکام کے مطابق سونامی کا کوئی خطرہ نہیں، ایٹمی تنصیبات بھی معمول کے مطابق کام کررہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد 5 شدت سے زائد کے کئی آفٹرشاکس بھی محسوس کیے گئے۔
Comments 0