سینٹ کام: ایران کے ساتھ جنگ میں تقریباً 300 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں
بی بی سی کے امریکی شراکت دار سی بی ایس نیوز کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے آغاز سے اب تک تقریباً 300 امریکی فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔
سینٹ کام کے ترجمان کے مطابق 290 امریکی فوجی جنگ کے پہلے دن سے اب تک زخمی ہوئے۔
ان میں سے 255 فوجی دوبارہ ڈیوٹی پر واپس آ چکے ہیں۔
10 فوجی شدید زخمی ہیں۔
باقی 25 اہلکاروں کی حالت کے بارے میں معلومات جاری نہیں کی گئیں۔
Comments 0