تہران ۔2فروری (اے پی پی):ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے اعتماد سازی کی اہمیت پر زور دیتےہوئے کہا کہ بدقسمتی سے، ہم مذاکراتی شراکت دار کے طور پر امریکا پر اپنا اعتماد کھو چکے ہیں۔العربیہ اردو کے مطابق بامعنی مذاکراتی عمل کے آغاز کے طریقے سے متعلق جواب میں عباس عراقچی نے کہا کہ ہمیں اس بے اعتمادی کی صورت حال پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے کے کچھ دوست ممالک اعتماد سازی اور با معنی مذاکرات کے لیے راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہم ان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے اس بات چیت کو "بار آور” قرار دیا۔انہوں نےکہا کہ جنگ سب کے لیے تباہی ہو گی، انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ایران نے حالیہ جنگ میں بہت سے سبق سیکھے ہیں۔
عباس عراقچی نے کہا کہ وہ اپنے ملک کو اب اچھی طرح تیار دیکھتے ہیں، تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اس تیاری کا مطلب یہ نہیں کہ ایران جنگ چاہتا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران میں قیادت کے خلاف جنوری میں ہونے والے حالیہ احتجاجی مظاہروں کے دوران گرفتار کیے گئے افراد کے حقوق کا احترام اور تحفظ کیا جائے گا۔
Comments 0