روس کے ساتھ توانائی سے متعلق جنگ بندی کے لیے تیار ہیں ، یوکرین

روس کے ساتھ توانائی سے متعلق جنگ بندی کے لیے تیار ہیں ، یوکرین
کیف (اے پی پی):یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین روس کے ساتھ توانائی کے شعبے میں جنگ بندی پر عمل کے لیے تیار ہے۔تاس کے مطابق وولودیمیر زیلنسکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوکرین حملوں میں تحمل کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہےاور آج ہم نے روسی توانائی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا۔انہوں نے مزید بتایا کہ امریکا نے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے روکنے کے لیے ایک ہفتے کی عارضی جنگ بندی کی تجویز دی تھی۔اس سے قبل جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ شدید سردی کے باعث انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے درخواست کی ہے کہ ایک ہفتے کے لیے یوکرینی دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں پر حملوں سے گریز کیا جائے۔دریں اثنا، جمعہ کے روز کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی درخواست کے بعد روس نے یکم فروری تک یوکرین کی توانائی تنصیبات پر حملے معطل کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یہ بات آر بی سی یوکرین نیوز آؤٹ لیٹ نے رپورٹ کی۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.