کمیونسٹ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے بین الاقوامی سطح پر محض ایک 'ربر اسٹیمپ‘ قرار دی جانے والی ملکی پارلیمان سے اپنے خطاب میں کہا کہ پیونگ یانگ کے لیے اس کے جوہری پروگرام سے 'واپسی کا کوئی راستہ نہیں‘ ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پیونگ یانگ حکومت شمالی کوریا کی ''جوہری ہتھیاروں سے مسلح ایک ریاست کے طور پر حیثیت کو آئندہ مزید مضبوط‘‘ بنائے گی۔
اپنے خطاب میں کم جونگ ان نے امریکہ پر یہ الزام لگایا کہ وہ ''عالمگیر دہشت گردی اور جارحیت‘‘ کا مرتکب ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح امریکہ اور اسرائیل نے مل کر ایران کے خلاف جنگ شروع کی، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اس جنگ میں بین الاقوامی ضوابط کی نفی کی گئی۔
Comments 0