اسرائیلی فوج نے ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیل ابھی جاری نہیں کی گئی۔بی بی سی کے مطابق اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق علی لاریجانی کے خلاف کارروائی رات گئے کی گئی تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ لاریجانی اس حملے میں زخمی ہوئے یا ہلاک ہو گئے۔اسرائیلی حکام نے صرف ہدف بنائے جانے کی تصدیق کی ہے، جبکہ ایرانی حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔دوسری جانب ایک علیحدہ بیان میں اسرائیلی فوج نے ایران کی بسیج فورس کے کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔یاد رہے کہ سبیج ایران کی ایک نیم فوجی تنظیم ہے جو رواں سال کے اوائل میں حکومت مخالف مظاہروں کے سخت کریک ڈاؤن میں شامل رہی تھی۔ایرانی میڈیا میں اس حوالے سے تاحال کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔اسرائیلی فوج کی جانب سے ٹیلیگرام پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ پیر کے روز کیا گیا اور اس میں غلام رضا سلیمانی کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی فوج کے مطابق غلام رضا سلیمانی چھ برس تک پاسدارانِ انقلاب سے منسلک اس ملیشیا کی قیادت کرتے رہے۔
Comments 0