بیجنگ ۔3مارچ (اے پی پی):چین نے ایران کے حق دفاع کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل علاقے میں کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں ۔ العربیہ کے مطابق یہ بات چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سےٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیاں گہری دوستی ہے، چین ایران کے حق خودمختاری اور اپنی علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین ایران کے قومی وقار اور اپنے جائز مفادات کے تحفظ کے لیے موقف کا بھی حامی ہے۔
وزیر خارجہ وانگ یی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل جنگ کو فوری روکیں اور علاقے میں کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں کیونکہ صورتحال تشویشناک ہے اور یہ جنگ پورے مشرق وسطیٰ میں پھیلتی نظر آرہی ہے۔
Comments 0