واشنگٹن (اے پی پی):امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ ارکان کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران میں فوجی کارروائیوں کا حکم دینے کے اختیار پر قدغن لگانے کی کوشش ناکام ہو گئی ۔بی بی سی کے مطابق امریکی صدر کی طرف سےا یران میں فوجی کارروائیوں کے لئے کانگریس سے منظوری لینے کی قرارداد مسترد کر دی گئی ۔
واضح رہے کہ اگر یہ قرارداد کامیاب ہو جاتی تو امریکی افواج کو اس وقت تک اس تنازعے سے دور رہنا پڑتا جب تک امریکی کانگریس اس آپریشن کی منظوری نہیں دے دیتی۔سینیٹرز کی اکثریت نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی حمایت کی اور 100 رکنی سینیٹ میں اس قرارداد کے حق میں 47 جبکہ مخالفت میں 53 ووٹ پڑے اور اس طرح یہ قرار داد مسترد ہو گئی۔ڈیموکریٹ ارکان کا موقف تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کو نظر انداز کیا اور جنگ شروع کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی۔
Comments 0