تہران (بی بی سی )ایرانی پارلیمنٹ میں حکومتی نمائندہ سمعیہ رفیعی نے کہا ہے کہ قانون ساز آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر ٹول ٹیکس نافذ کرنے کی تجویز پر غور کر رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے ’اسنا‘ کے مطابق رفیعی نے تہران کے والیاسر اسکوائر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس ’آبنائے ہرمز کی حفاظت اور ملکی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے‘ کا پورا اختیار ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم نے اپنے دشمنوں کو ان کی سابقہ آسائشوں سے محروم کر دیا ہے، اور وہ اب اس حقیقت کو قبول کرنے سے قاصر ہیں۔‘
سمعیہ رفیعی کا کہنا تھا کہ ’یہ جنگ ایران کی فیصلہ کن اور یقینی فتح پر ختم ہو گی اور اس کے بعد آبنائے ہرمز سے گزرنا ہمارے دُشمنوں کے لیے چیلنجز کا باعث بنے گا۔‘
Comments 0