یوروشلم(بی بی سی)وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف مہم کے دوران اسرائیل کے فوجی اہلکار جنوبی لبنان کے بڑے حصوں کا کنٹرول سنبھالیں گے۔
کاٹز کہتے ہیں کہ اسرائیلی فوج دریائے لیطانی تک سکیورٹی زون قائم کرے گی، جو کہ لبنان اسرائیل سرحد سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
ان کے مطابق بے گھر ہونے والے لبنانی شہریوں کو شمالی اسرائیل کے محفوظ ہو جانے تک ان علاقوں میں واپس نہیں آنے دیا جائے گا۔
اسرائیلی وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ ’دہشتگردوں اور اسلحے کی ترسیل کے لیے حرب اللہ کے زیرِ استعمال‘ پانچ پلوں کو بھی اڑا دیا گیا ہے۔
Comments 0