چین سے ملاقات میں تاخیر کے پیچھے ’کوئی چال نہیں‘: امریکی صدر ٹرمپ

چین سے ملاقات میں تاخیر کے پیچھے ’کوئی چال نہیں‘: امریکی صدر ٹرمپ
بی بی سی اردو کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران سے جنگ کی وجہ سے مارچ کے آخر میں ہونے والے اپنے اہم دورۂ چین کو تقریباً ایک ماہ کے لیے مؤخر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔انھوں نے کہا: ’سادہ سی بات ہے کہ جنگ جاری ہے اور میرے خیال میں میرا یہاں رہنا ضروری ہے۔‘امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اس میں ’کوئی چال نہیں‘ اور وہ صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے لیے پُر جوش ہیں۔یہ پیشرفت ٹرمپ کی برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز سے گفتگو کے ایک دن بعد سامنے آئی۔ امریکی صدر نے فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ اگر چین نے خلیجی توانائی کی ترسیل کے لیے اہم گزر گاہ آبنائے ہرمز کو کھولنے میں مدد نہ کی تو وہ ملاقات کو منسوخ کر سکتے ہیں۔ٹرمپ کے یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب ایران جنگ کے بعد دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔بیجنگ ایران کی توانائی کا بڑا خریدار ہے اور اس نے امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کی تنقید کی ہے۔جب فروری میں سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی کو مسترد کر دیا تھا اس کے بعد واشنگٹن نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ چین سمیت دیگر ممالک کے تجارتی طریقۂ کار کی تحقیقات کرے گا۔حالیہ دنوں میں امریکہ اور چین کے نمائندے پیرس میں مل کر سرمایہ کاری، محصولات اور اقتصادی پابندیوں پر مذاکرات کر چکے ہیں۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.