اسرائیل نے بیروت کے جنوبی مضافات میں مقیم لوگوں کے لیے ایک انتبہ جاری کیا ہے جس میں انھیں فوری طور پر اپنے گھر خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔بی بی سی اردو کے مطابق آئی ڈی ایف کے عربی زبان کے ترجمان آویچھے آدرائی نے کہا ہے کہ ’خبردار، آپ کو جنوب کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہے۔ جنوب کی جانب کوئی بھی حرکت آپ کی زندگی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔‘اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی علاقوں برج البراجنہ اور حدتھ کے رہائشیوں کو کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں سے مشرق کی جانب منتقل ہو جائیں۔اس کے علاوہ، حارات حریک اور شیحہ کے رہائشیوں کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وہ شمال یا مشرق کی طرف منتقل ہو جائیں۔آئی ڈی ایف کے عربی زبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’ہم مناسب وقت پر آپ کو اطلاع دیں گے کہ کب آپ اپنے گھروں میں واپس جا سکتے ہیں۔‘
Comments 0