شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کا 2026 میں مزید میزائل بنانے کا حکم

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کا 2026 میں مزید میزائل بنانے کا حکم
پیانگ یانگ ۔26دسمبر (اے پی پی):شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے حکام کو فوج کی بڑھتی ضروریات پوری کرنے کے لئے میزائلوں کی پیداوار میں اضافے اور نئی فیکٹریاں تعمیر کرنے کا حکم دے دیا ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کم جونگ ان نے اسلحہ ساز فیکٹریوں کے دورے کے دوران انہیں آنے والے مصروف سال کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی طلب کے مطابق رہنے کے لئے مجموعی پیداواری صلاحیت میں مزید اضافہ ضروری ہے۔انہوں نے نئی اسلحہ ساز فیکٹریاں قائم کرنے کا حکم بھی دیا۔ کم جونگ اُن نے بحیرۂ جاپان پر نئی قسم کے بلند فضائی، طویل فاصلے تک مار کرنے والے طیارہ شکن میزائلوں کے تجرباتی لانچ کی نگرانی کی۔ انہوں نے کہا کہ اپنی حکمران جماعت، کورین ورکرز پارٹی کے تقریباً پانچ سال بعد ہونے والا پہلا کانگریس اجلاس جو 2026 کے اوائل میں متوقع ہو گا ، میں جدید کاری اور پیداوار کے نئے منصوبےپیش کیے جائیں گے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.