سعودی عرب 2025 میں انسانی امداد فراہم کرنے والے ممالک کی درجہ بندی میں عالمی سطح پر دوسرے اور عرب دنیا میں پہلے نمبر پر رہا

سعودی عرب 2025 میں انسانی امداد فراہم کرنے والے ممالک کی درجہ بندی میں عالمی سطح پر دوسرے اور عرب دنیا میں پہلے نمبر پر رہا
اسلام آباد (اے پی پی):اقوام متحدہ کے فنانشل ٹریکنگ سروس کے مطابق سعودی عرب 2025 میں انسانی امداد فراہم کرنے والے ممالک کی درجہ بندی میں عالمی سطح پر دوسرے اور عرب دنیا میں پہلے نمبر پر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے یمن کیلئے دی جانے والی عالمی انسانی امداد میں 49.3 فیصد حصہ ڈال کر سرفہرست جبکہ شام کے لیے امداد فراہم کرنے والے ممالک میں دوسرے نمبر پر رہا۔ ترقیاتی امداد سے متعلق 2024 کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب 16 غیر رکن ڈونر ممالک میں دوسرے اور مجموعی طور پر 48 ڈونر ممالک (رکن اور غیر رکن) میں امداد کے حجم کے لحاظ سے دسویں نمبر پر رہا۔شاہی دربار کے مشیر اور کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) کے سپروائزر جنرل ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا کہ انسانی امداد کے شعبے میں مملکت کی قیادت اس کے دیرینہ جذبۂ سخاوت اور انسانی وقار کو اولین ترجیح دینے کے عزم کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ امداد سے متعلق تمام اعداد و شمار سعودی ایڈ پلیٹ فارم پر حقیقی وقت میں درج کیے جاتے ہیں، جو خطے کا سب سے بڑا انسانی امدادی پلیٹ فارم ہے۔ یہ شفاف طریقہ کار خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی سرپرستی میں اختیار کیا گیا ہے، جس نے عالمی سطح پر ان نمایاں کامیابیوں اور ٹھوس انسانی اثرات کے حصول میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اپنی قیادت میں دنیا بھر میں ضرورت مندوں کی مدد کے لیے مستقل طور پر سخاوت اور خیر سگالی کی علامت بنا رہے گا۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.