امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یوکرینی ہم منصب سے فلوریڈا میں دوگھنٹے طویل ملاقات ہوئی، 20 نکاتی امن فارمولے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر نے کہا ہم نے امن پلان کے 95 فیصد مسائل حل کرلیے ہیں، کچھ پیچیدہ مسائل ابھی باقی ہیں لیکن ہم معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ صدر پیوٹن بھی امن چاہتے ہیں، اگر معاہدہ نہ ہوا تو لڑائی جاری رہے گی، لوگ مرتے رہیں گے، ہم ایسا نہیں چاہتے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ 20 نکاتی امن پلان 90 فیصد تیار ہے، امریکا کی طرف سے سیکیورٹی گارنٹیز 100 فیصد طے ہوچکی ہیں، تاہم علاقائی امور پر اتفاق ہونا باقی ہے۔
اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے روسی صدر اور یورپی رہنماؤں کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کرکے امن پلان پر گفتگو کی، جسے صدر ٹرمپ نے مثبت اور نتیجہ خیز قرار دیا۔
Comments 0