ایران کی وزارتِ انٹیلیجنس کا سینکڑوں سٹار لنک ڈیوائسز ضبط کرنے کا دعویٰ

ایران کی وزارتِ انٹیلیجنس کا سینکڑوں سٹار لنک ڈیوائسز ضبط کرنے کا دعویٰ
ایران کی وزارتِ انٹیلیجنس نے سینکڑوں سٹار لنک ڈیوائسز ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کی وزارت انٹیلیجنس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے ’دشمن کی جانب سے بھیجی گئی‘ سینکڑوں سٹارلنک کی ڈیوائسز ضبط کر لی ہیں۔ یاد رہے کہ اس بیان میں وزارت انٹیلیجنس کا اشارہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکی قانون کے تحت سٹارلنک ڈیوائسز کا حصول اور استعمال جرم ہے اور جنگ کے دوران ایسا کرنے والوں کو سب سے سخت سزا دی جائے گی۔ یاد رہے کہ جنگ کے آغاز کے ساتھ ہی ایران میں انٹرنیٹ پر تقریبا بلیک آؤٹ ہے۔ انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے رپورٹنگ کے لیے ایران تک رسائی مشکل ہو گئی ہے۔ کچھ لوگ انٹرنیٹ سے منسلک ہونے کے لیے سٹار لنک کا استعمال کرتے ہیں۔ دوسری جانب ایران میں سٹارلنک استعمال کرنے پر دو سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.