چین میں تعینات 18 ممالک کے سفیروں نے صدر شی جن پنگ کو اسناد سفارت پیش کیں

چین میں تعینات 18 ممالک کے سفیروں نے صدر شی جن پنگ کو اسناد سفارت پیش کیں
بیجنگ۔16جنوری (اے پی پی):بیجنگ میں تعینات 18 ممالک کے سفیروں نے اپنی اسناد سفارت صدر شی جن پنگ کو پیش کیں۔ شنہوا کے مطابق چینی صدر نے اس موقع پر سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی دنیا ایسی تیز رفتار تبدیلیوں سے گزر رہی ہے جو گزشتہ ایک صدی میں شاذ و نادر ہی دیکھی گئی ہیں، بین الاقوامی منظرنامہ تغیر اور بے یقینی کا شکار ہے جبکہ عالمی چیلنجز مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم، اور بے فائدہ اقدامات کا کوئی مستقبل نہیں اور دنیا کو دوبارہ جنگل کے قانون کی طرف لے جانا وہ چیز نہیں جسے عوام دیکھنا چاہتے ہیں۔ چینی صدر نے مزید کہا کہ عالمی یکجہتی اور تعاون ہی واحد درست انتخاب ہیں۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.