کوئٹہ میں مختلف علاقوں پر راکٹ حملے، سیکیورٹی ہائی الرٹ، سرچ آپریشن جاری ہے، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ

کوئٹہ میں مختلف علاقوں پر راکٹ حملے، سیکیورٹی ہائی الرٹ، سرچ آپریشن جاری ہے، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ
کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں اختر محمد روڈ، شانتی نگر، فقیر محمد روڈ اور میر احمد خان روڈ پر ٹرانسفر کے قریب نامعلوم سمت سے راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق واقعے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ڈی آئی جی کوئٹہ نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی ادارے متحرک ہوگئے ہیں جبکہ سی ٹی ڈی کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ عمران شوکت کے مطابق ملزمان کی تلاش کیلئے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اور مشتبہ مقامات کی چیکنگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ تمام متعلقہ سیکیورٹی یونٹس کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.