صوبائی وزیر میرشعیب نوشیروانی کی زیر صدارت منرل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن اتھارٹی(میفا)کا اجلاس

صوبائی وزیر میرشعیب نوشیروانی کی زیر صدارت منرل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن اتھارٹی(میفا)کا اجلاس
منرل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن اتھارٹی(میفا)کا اجلاس بروز منگل کو صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی کی زیر صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلی کے مشیر برائے ماحولیات نسیم الرحمان، پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور میر زرین خان مگسی، پارلیمانی سیکرٹری جنگلات سردار مسعود خان لونی، رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل، سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز سیدال خان لونی، ڈی جی مائنز اینڈ منرلز عبداللہ شاہوانی اور صدر آل پاکستان مائن اونرز ایسوسی ایشن میر بہروز ریکی نے بھی شرکت کی۔ کمشنر ان لینڈ ریونیو ظہیر قریشی ویڈیو لنک کے ذریعے شامل ہوئے۔ صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ ہمارے صوبے میں معدنی محاصل کا معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت ہے ہمارے صوبے کے کثیر تعداد میں لوگوں کی روزگار کان کنی کے شعبے سے وابستہ ہیں کان کنی کے شعبے کی فروغ ہما ری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل س میں منرل رائلٹی اور دیگر فیسوں کے مجوزہ نظرثانی شدہ نرخوں پر تبادلہ خیال کیا اور متفقہ طور پر منظوری کے لیے صوبائی حکومت کو نظرثانی کی سفارش کی۔ منرل انویسٹمنٹ فیسلیٹیش اٹھارتی کی سفارشات کی روشنی میں حتمی فیصلہ بلوچستان کابینہ کرے گی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ موجودہ نرخوں کو 2017 میں نافذ کیا گیا تھا۔ اپنے پہلے اجلاس میں میفا نے اتفاق کیا تھا کہ نرخوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے اور اس نے مائن اونرز ایسوسی ایشن کو غور و خوض کے لیے وقت دیا تاکہ اس میں مزید اصلاحات لایا جاسکے۔ اس کے علاوہ مائنز اونرز اور مزدوروں کی تحفظ کے لیے جامع حکمت عملی بنا ئیں گے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.