قلعہ سیف اللہ(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ مسند اقتدار پر براجمان نام نہاد حکمرانوں کو عوام الناس کو درپیش سنگین مسائل سے کوئی سروکار نہیں رہا پشتون خوا اور بلوچستان میں مسلط کردہ دہشت گردی اور انتہا پسندی دراصل وسائل پر قبضہ جمانے کی ایک منظم کوشش ہے جس کا خمیازہ پشتون بلوچ اقوام بھگت رہے ہیں تجارتی راستوں کی بندش نے پشتونوں اور بلوچوں کی معاشی شہ رگ کو متاثر کیا ہے جس کے باعث لوگ نانِ شبینہ کے محتاج ہو چکے ہیں پہلے سے مشکلات کا شکار عوام پر حالیہ طوفانی بارشوں اور ژالہ باری نے مزید تباہی ڈھائی ہے جس سے صوبے کی واحد صنعت زراعت معیشت اور روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے حکومت زمینداروں کے ذمے حکومتی قرضہ جات کو معاف کردیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ سیف اللہ میں عظیم الشان جلسے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ عام سے ضلعی صدر حاجی محمد خان کاکڑ مرکزی سیکرٹری ملک امان اللہ خان کاکڑ صوبائی نائب صدر جمال الدین رشتیا رکن مرکزی کمیٹی خان زمان کاکڑ نائب صدر چاندنی کاکڑمیونسپل کمیٹی ڈپٹی چئیرمین مراد خان کاکڑ ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالقاہر کاکڑ تحصیل مسلم باغ صدر رفیع اللہ کاکڑ اور دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ذمہ دار نمائندہ قومی سیاسی جماعت کی حثیت سے اپنی ذمہ داریوں سے باخبر ہے نتائج کی پرواہ کئے بغیر اولس کو درپیش بنیادی مسائل کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی اٹھاتے رہیں گے مقررین نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو ہوشربا مہنگائی کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا براہ راست بوجھ غریب اور متوسط طبقے پر پڑ رہا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی دراصل عوام پر ایک معاشی وار ہے جس نے لوگوں کی قوت خرید کو بری طرح متاثر کیا ہے عوامی نیشنل پارٹی عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی مقررین نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر عوامی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے عملی اقدامات کرے تاکہ لوگوں کو درپیش بحرانوں سے نکالا جا سکے اس سے پہلے عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام قلعہ سیف اللہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں افراد شریک رہے ریلی کے شرکا دہشت گردی انتہاپسندی مہنگائی خراب طرز حکمرانی کے خلاف فلک شگاف شعار دے رہے تھے
Comments 0