جہازوں کو ایران کی اجازت اور پیسوں کی وصولی قبول نہیں: امریکی وزیر خارجہ

جہازوں کو ایران کی اجازت اور پیسوں کی وصولی قبول نہیں: امریکی وزیر خارجہ
واشنگٹن (سما نیوز)مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو معاشی ایٹم بم کے طور پر استعمال کررہا ہے، جہازوں کو ایران کی اجازت اور پیسوں کی وصولی قبول نہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار آگئے تو پورے خطے پر اجارہ داری قائم کرلے گا، ڈیل نہیں بھی ہوئی تو ایران پر دباؤ برقرار رکھیں گے۔ مارکو روبیو نے ایرانی مذاکرات کو سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سخت گیر عناصر ڈیل کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.