ٹرمپ کا امریکی بحریہ کو آبنائے ہرمز میں ’بارودی سرنگیں بچھانے والی‘ کسی بھی کشتی کو ’نشانہ بنا کر تباہ‘ کرنے کا حکم

ٹرمپ کا امریکی بحریہ کو آبنائے ہرمز میں ’بارودی سرنگیں بچھانے والی‘ کسی بھی کشتی کو ’نشانہ بنا کر تباہ‘ کرنے کا حکم
بی بی سی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ انھوں نے امریکی بحریہ کو حکم دیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کے شبہ میں کسی بھی چھوٹی کشتی کو ’نشانہ بنا کر تباہ‘ کر دیا جائے، اور اس حوالے سے کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہ برتی جائے۔ انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ 159 ایرانی بحری جہاز ’سب سمندر کی تہہ میں پہنچ چکے ہیں‘ اور کہا کہ امریکی مائن سویپنگ کارروائیاں اس وقت آبنائے ہرمز میں جاری ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق انھوں نے ان کارروائیوں کو موجودہ سطح سے تین گنا بڑھانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.