ایران سے منسلک جہازوں کے ناکہ بندی سے بچ نکلنے کی اطلاعات ’درست‘ نہیں: امریکی فوج کا دعویٰ

ایران سے منسلک جہازوں کے ناکہ بندی سے بچ نکلنے کی اطلاعات ’درست‘ نہیں: امریکی فوج کا دعویٰ
واشنگٹن(بی بی سی)امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ ’آبنائے ہرمز پر ناکہ بندی کے آغاز کے بعد سے اُن کی افواج اب تک 29 جہازوں کو روک چکی ہیں اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ متعدد تجارتی بحری جہازوں کے ناکہ بندی سے بچ نکلنے کی میڈیا رپورٹس ’درست نہیں‘ ہیں۔ سینٹکام کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’دو ایرانی پرچم بردار ٹینکرز ’ہیرو ٹو‘ اور ’ہیڈی‘، جن کا میڈیا میں ذکر کیا گیا تھا کسی بحری قافلے کے حصے کے طور پر ناکہ بندی عبور نہیں کر سکے بلکہ انھیں روکنے کے بعد ایران کی بندرگاہ چاہ بہار میں لنگر انداز کر دیا گیا ہے۔‘ بیان کے مطابق ایک اور جہاز ’ڈورینا‘ نے ناکہ بندی کی ’خلاف ورزی‘ کی کوشش کی جس کے بعد اسے بحرِ ہند میں امریکی بحریہ کے ایک ڈسٹرائر نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ سینٹکام کا کہنا ہے کہ ’امریکی فوج کی رسائی عالمی سطح تک ہے۔‘ بیان میں مزید کہا گیا کہ ’امریکی افواج مشرقِ وسطیٰ اور اس سے باہر بھی کارروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کو نافذ کر رہی ہیں۔‘

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.