قطر(بی بی سی)قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کا کہنا ہے کہ قطر اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے امریکہ سمیت تمام فریقوں سے رابطے میں ہے۔
ماجد الانصاری نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ’ہم امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے۔‘
’پوری دنیا ان مذاکرات کی حمایت کر رہی ہے۔ ہم بھی اس میں شامل ہیں۔ ہم پاکستان میں اپنے بھائیوں کی حمایت کر رہے ہیں۔‘
ماجد الانصاری نے مزید کہا کہ تمام خلیجی ممالک روزانہ کی بنیاد پر مختلف فریقوں سے براہ راست رابطے میں ہیں۔ ’یہ ہمارے خطے کا بحران ہے۔ اسی لیے ہمارے براہ راست رابطے ہیں۔‘
آبنائے ہرمز کی بندش کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’آبنائے ہرمز کے بحران کو حل کرنا کسی ایک ملک کی ذمہ داری نہیں بلکہ تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آبنائے ہرمز کی مسلسل بندش اس بحران کو علاقائی سے بین الاقوامی بحران میں تبدیل کر دیتی ہے۔‘
Comments 0