صدر ٹرمپ کا ’اچھے اتحادی‘ امارات کی مالی مدد اور کرنسی کے تبادلے کا عندیہ

صدر ٹرمپ کا ’اچھے اتحادی‘ امارات کی مالی مدد اور کرنسی کے تبادلے کا عندیہ
بی بی سی کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے دوران قابلِ اعتماد خلیجی ممالک کی مالی امداد یا کرنسی کے تبادلے کی پیشکش کر سکتے ہیں۔ اس ہفتے کے شروع میں امریکی جریدے ’وال سٹریٹ جرنل‘ نے رپورٹ کیا تھا کہ اماراتی حکام نے ایران جنگ کی وجہ سے ممکنہ اقتصادی بحران کی صورت میں امریکہ سے تعاون طلب کرنے پر بات چیت شروع کر دی ہے۔ سی این بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ کرنسی کا تبادلہ ’زیرِ غور‘ ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ امارات ان غیر معمولی حالات میں ہمارا بہت اچھا اتحادی رہا ہے۔ تاہم، ٹرمپ نے واضح طور پر تسلیم کیا کہ ایک امیر ملک کی مالی معاونت کرنے سے امریکہ کے اندر ردعمل ہو سکتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب اس وقت ہم سے کچھ نہیں مانگ رہا، اُنھوں نے بطور اتحادی سعودی عرب کی تعریف بھی کی۔ صدر کا کہنا تھا کہ ’وہ لڑ رہے ہیں، وہ ہماری مدد کر رہے ہیں، وہ آبنائے پر ہماری مدد کر رہے ہیں۔‘ ٹرمپ نے ایک بار پھر یورپی اتحادیوں اور نیٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’جو مدد نہیں کر رہے، وہ نیتو ہیں۔ ہمیں ان کی کبھی ضرورت نہیں ہو گی۔ درحقیقت انھیں ہماری ضرورت ہو گی۔ کیونکہ وہ کاغذی شیر ہیں۔‘

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.