حقائق اور پروپیگنڈے میں فرق سمجھنا ہوگا:وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا نسٹ میں طلبہ سے مکالمہ

حقائق اور پروپیگنڈے میں فرق سمجھنا ہوگا:وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا نسٹ میں طلبہ سے مکالمہ
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کوئٹہ میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کو تصور اور حقائق میں فرق جاننے کے لیے عملی تحقیق کو اپنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت معاشرے کو منفی پروپیگنڈا بیانیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے اور کچھ عناصر ریاست پاکستان کے خلاف منظم مہم چلا رہے ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ بلوچستان کے حوالے سے حقائق اور تصورات میں واضح فرق موجود ہے اور چند عناصر نے تاریخی حقائق کو مسخ کرکے پیش کیا ہے، حالانکہ پاکستان کی تاریخ میں بلوچستان کی ایک خوبصورت اور مثبت کہانی موجود ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بلوچستان سے متعلق حقائق اور ریاستی بیانیے پر ہر سطح پر مکالمے کے لیے تیار ہیں۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ان پر 17 مہلک حملے ہوچکے ہیں لیکن وہ ریاست کے لیے مزید قربانیوں کے لیے بھی تیار ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو بلا جھجھک سوال کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہر سوال کا جواب دلیل اور حقائق کی بنیاد پر دیا جائے گا۔اس موقع پر وزیر اعلی نے طلبہ کے ساتھ چار گھنٹوں سے زائد طویل نشست میں مکالمہ کیا اور سوال و جواب کے دوران شفاف ماحول کو یقینی بنانے کے لیے کیمرے بند کروا دیے۔ انہوں نے اپنے ذاتی اسٹاف کو بھی ہدایت دی کہ گفتگو کے دوران کسی قسم کی مداخلت نہ کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرٹوکریسی اور مسلسل ڈائیلاگ کے ذریعے نوجوانوں اور ریاست کے درمیان خلیج کو کم کیا جا سکتا ہے، اور وہ ہر طالب علم کے سوال کا جواب دیے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.