اسلام آباد(بی بی سی)پاکستان کے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ایران کی جانب سے مثبت پیش رفت کی امید ہے۔
جمعرات کے روز ہونے والی ملاقات کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے دور کے انعقاد کے حوالے سے سفارتی کاوشوں پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محسن نقوی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی میں توسیع کے اقدام کو سراہا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع خوش آئند ہے۔ انھوں نے اسے کشیدگی میں کمی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔
وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے بھی مثبت پیش رفت کی امید ہے۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر مسئلے کے حل کے لیے ہر سطح پر بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔
’امید ہے کہ فریقین سفارتی اور پر امن حل کو موقع دیں گے۔‘
نیٹلی بیکر نے خطے میں قیام امن اور تنازع کے حل کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔
Comments 0