اسلام آباد(بی بی سی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں امریکہ-ایران مذاکرات کے لیے پاکستان ایرانی حکام کی جانب سے تاحال جواب کا منتظر ہے۔
ایکس پر اپنے پیغام میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بطور ثالث پاکستان سفارتکاری اور بات چیت جاری رکھنے کے لیے ایرانیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستانی وقت کے مطابق جنگ بندی کی مدت بدھ کی صبح چار بج کر 50 منٹ پر ختم ہو رہی ہے۔ لہذا ایران کی جانب سے اس سے قبل بات چیت میں شمولیت کا فیصلہ بہت اہم ہے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا پاکستان مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کے لیے ایرانی قیادت کو قائل کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔
Comments 0