محمود خان اچکزئی کا افغانستان کے ساتھ سرحدوں کی بندش پر گہری تشویش کا اظہار

محمود خان اچکزئی کا افغانستان کے ساتھ سرحدوں کی بندش پر گہری تشویش کا اظہار
محمود خان اچکزئی نے افغانستان کے ساتھ سرحدوں کی بندش پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہاکہ ​ بارڈر بند ہونے سے پنجاب کا زمیندار برباد ہو گیا ہے اور فصلیں ضائع ہو رہی ہیں۔​ سرحدوں سے جڑے دونوں صوبے (بلوچستان اور خیبر پختونخوا) پہلے اپنی معیشت خود سنبھالتے تھے۔​سرحد پار تجارت سے عام لوگ اور بچے بھی روزانہ کی بنیاد پر باعزت روزگار کما لیتے تھے۔​اب ان علاقوں میں قحط جیسی صورتحال پیدا ہو رہی ہے اور عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔​ افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر کیے جائیں اور مذاکرات کی راہ اپنائی جائے۔​ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے جو اپنی دفاعی مصنوعات خود تیار کرتا ہے اور بہترین افرادی قوت کا حامل ہے۔​ اتنے وسائل اور صلاحیتوں کے باوجود پاکستان دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلانے پر مجبور ہے۔​پارلیمنٹ کو پالیسی سازی کا مرکز اور طاقت کا اصل سرچشمہ بنایا جانا چاہیے۔ ملک قدرتی نعمتوں سے مالا مال ہے، بس ہمیں اپنے عوام اور وسائل پر بھروسہ کرنے کی ضرورت ہے۔قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کا پاکستانی حکومت کو پاکستانی عوام پر بھروسہ کرنے کا مشورہ کیونکہ پاکستانی عوام ہی پاکستان کو معاشی بحران سے نکال سکتی ہے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.