امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران کے پاسدارانِ انقلاب پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ طیارہ بردار بحری بیڑے یو ایس ایس ابراہم لنکن کے بارے میں جھوٹے دعوے کر رہے ہیں۔بی بی سی کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فارسی اکاؤنٹ پر سینٹ کام کا کہنا تھا کہ پاسدارانِ انقلاب نے ’ایک مرتبہ پھر‘ جنگی بحری جہاز کو ’ناکارہ‘ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔’ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ابراہم لنکن کے سٹرائیک گروپ نے سمندر سے ایران پر فضائی حدود پر اپنی برتری برقرار رکھی ہوئی ہے۔‘امریکہ نے تنازع سے قبل مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کرنا شروع کیا تھا۔ ابراہم لنکن کے علاوہ امریکی بحریہ کا سب سے بڑا طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ بھی خطے میں سرگرم ہے۔امریکی میڈیا میں یہ اطلاعات بھی وسیع پیمانے پر نشر کی گئی ہیں کہ امریکہ خلیجی خطے میں اضافی فورسز بھی بھیج رہا ہے۔
Comments 0