ڈائریکٹر جنرل زرعی تحقیق بلوچستان، ڈاکٹر محمد قاسم کاکڑ نے ہارٹیکلچرسٹس کے ہمراہ National University of Sciences and Technology (NUST) بلوچستان، کوئٹہ کیمپس کا دورہ کیا، جہاں یونیورسٹی کی ٹیم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
دورے کے دوران زیتون کی مختلف اقسام، ان کی مقامی آب و ہوا سے مطابقت، نشوونما، بیماریوں کے خلاف مزاحمت اور پیداواری صلاحیت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈاکٹر محمد قاسم کاکڑ نے زیتون کی جینیاتی اقسام اور تنوع کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تحقیق مستقبل میں زیادہ پیداوار دینے والی اور بہتر اقسام کی تیاری میں اہم کردار ادا کرے گی۔
اس موقع پر بریگیڈیئر ڈاکٹر میغوص، ڈائریکٹر و ڈین NUST نے پودوں کی ضروریات، کھاد، پانی اور دیگر زرعی عوامل کو مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے ڈیجیٹائز کرنے کے منصوبے پر روشنی ڈالی، جو جدید زراعت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
دونوں اداروں کے درمیان اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ زرعی تحقیقی ادارہ اور NUST کوئٹہ مشترکہ طور پر ماحولیاتی اور باغبانی کے شعبوں میں تحقیق و ترقی کو فروغ دیں گے۔ اس کے علاوہ، ریسرچرز، ہارٹیکلچرسٹس اور جونیئر عملے کے لیے مشترکہ تربیتی پروگرامز بھی منعقد کیے جائیں گے۔
Comments 0