پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ سے قبائلی رہنما ملک امان اللہ کاکڑ نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، صوبے کی مجموعی صورتحال اور موجودہ سیاسی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران ملک امان اللہ کاکڑ نے جمال شاہ کاکڑ کی صحت کے حوالے سے خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے بلوچستان میں امن و استحکام، قبائلی ہم آہنگی اور عوامی مسائل کے حل پر بھی گفتگو کی۔جمال شاہ کاکڑ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبے، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور نوجوانوں کیلئے مواقع پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت بلوچستان میں سیاسی ماحول کی بہتری، عوامی اعتماد کی بحالی اور پائیدار ترقی کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور روزگار کے شعبوں میں کیے جانے والے اقدامات سے صوبے میں مثبت تبدیلی آ رہی ہے۔جمال شاہ کاکڑ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور یہاں کے عوام کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ دریں اثنا پارٹی کے سینیئر اراکین کارکنان اور عہدیداران نے جمال شاہ کاکڑ سے خصوصی ملاقات کی۔ جن بلوچستان بھر سے پارٹی کے سینٸر تنظیمی اراکین صوبائی مختلف ڈویژن اور اضلاع کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ پارٹی اراکین نے ان کی خیریت دریافت کی اور اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر جمال شاہ کاکڑ نے پارٹی عہدے داروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کو بلوچستان میں مزید مضبوط وفعال بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے پارٹی قاٸد میاں محمد نواز شریف کا ویژن کو اگے بڑھاتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کا ہر کارکن ملکی ترقی میں اپنا رول پلے کرے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ملک کو مختلف بحرانوں سے نکال کراپنا قومی فریضہ ادا کیا ہیں جو کہ قابل تحسین ہیں انہوں نے مسلم لیگی عہدیداروں کا ان کی خیریت دریافت کرنے اور صحتیابی کیلٸے دعاٸیں کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔
Comments 0