بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے پیرامیڈیکس اسٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی کابینہ کے نو منتخب عہدیداروں کو کامیابی اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے نو منتخب کابینہ کے اراکین کو عہدوں پر منتخب ہونے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مرکزی کابینہ میں حاجی شفا مینگل کو جنرل سیکرٹری، محمد سعید کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری، محمد طاہر ہوتک کو چیف آرگنائزر، سید امین اللہ بشیر کو آرگنائزر، حاجی اختر کرد کو فنانس سیکرٹری، امین الحق مندوخیل کو نائب صدر دوم اور نیک محمد خلجی کو نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔غلام نبی مری نے حاجی شفا مینگل کو مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رہنما کا مرکزی سطح پر اس اہم عہدے پر منتخب ہونا صوبے کے لیے اعزاز ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب کابینہ حاجی شفا مینگل کی قیادت میں پیرامیڈیکس کے حقوق کے تحفظ، مسائل کے حل اور ملک بھر میں شعبہ صحت کی بہتری کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ نئی قیادت بلوچستان میں پیرامیڈیکل اسٹاف کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔
Comments 0