جنگ اور کشیدگی کی آڑ میں پشتونوں اور بلوچوں کا معاشی گلا گھونٹا جا رہا ہے: اصغر خان اچکزئی

جنگ اور کشیدگی کی آڑ میں پشتونوں اور بلوچوں کا معاشی گلا گھونٹا جا رہا ہے: اصغر خان اچکزئی
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کابینہ کا اجلاس صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی زیر صدارت خان ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں خطے ملک اوربالخصوص صوبے کی بگڑتی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا اجلاس میں ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدی تجارت کی بندش اور آمدورفت پر عائد پابندیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ جنگ اور کشیدگی کی آڑ میں پشتونوں اور بلوچوں کا معاشی گلا گھونٹا جا رہا ہے عالمی سطح پر امن اور مذاکرات کی کریڈٹ لینے والے ذرا پشتون خوا اور بلوچستان میں لگی آگ اور یہاں کی بسنے والے کروڑوں انسانوں کی حالت زار دربدری کی بھی خبر لیں جہاں زندگی کی تمام تر سہولیات ناپید ہے اجلاس میں صوبے میں بدامنی ٹارگٹ کلنگ اور منشیات کی بڑھتی ہوئی کاشت کو سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ کی کارکردگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ان جیسے سماج دشمن جرائم کی بیخ کنی کیلئے عوام الناس کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا اجلاس میں حکومتی کمیٹی گرینڈ الائنس اور سیاسی جماعتوں کے درمیان طے شدہ نکات اور کیے گئے وعدوں سے انحراف کو فرائض منصبی سے رو گردانی سیاسی بددیانتی استعداد کی کمی قرار دیتے ہوئے اس پر گہری حیرت اور تشویش کا اظہار کیا گرینڈ الائنس کو دوبارہ احتجاج پر مجبور کرنا کسی طور پر درست اقدام نہیں ہوگا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی اجلاس کے شرکاء نے پشتو بلوچی براہوی اور ہزارگی اکیڈمیوں کو سرکاری تحویل میں لینے کے اقدام کو زبانوں ثقافت اور تاریخ کو قید اور محدود کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کیا اور مطالبہ کیا گیا کہ ان اکیڈمیوں نے نامساعد حالات کے باوجود صوبےمیں آباد برادر اقوام پشتون بلوچ اور ھزارہ کی شناخت تاریخ کلتور اقدار کو زندہ وجاوید رکھا ہے اجلاس میں ضلع کاریزات خانوزئی کی نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ کاریزات خانوزئی ضلع جو تمام تر اعداد وشمار پر پورا پورا اترتی ہے عوامی نیشنل پارٹی نے اس کی ڈیمانڈ گزشتہ حکومت میں کی تھی جسے منظور بھی کیا گیا لہذا حکومت فوری طور پر نئے ضلع کی نوٹیفیکیشن کااجرا یقینی بناتے ہوئے عوا کی کی جائز اور برحق مطالبے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اجلاس میں تنظیمی امور سے متعلق غوروخوض ہواعوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس 26 اپریل کو پریس کلب کوئٹہ میں طلب کر لیا گیا جبکہ ملگری استادان کے لیے تین رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ضیا کاکڑ کو آرگنائزر رشید میانی کو ڈپٹی آرگنائزر اور نور علی کو رکن نامزد کیا گیا اجلاس میں مہنگائی بدامنی سمارٹ لاک ڈاؤن گرینڈ الائنس کے ساتھ روا رکھے گئے رویہ اور پشتو بلوچی براہوی اور ہزارگی اکیڈمیوں کو سرکاری تحویل میں لینے جیسے عوامی مسائل کے خلاف بھرپور آواز بلند کرنے کا عہد کیا گیا جس کے مطابق 14 اپریل کو کوئٹہ پریس کلب، 19 اپریل کو لورالائی 20 اپریل کو موسیٰ خیل میں تنظیمی اجلاس جبکہ 25 اپریل کو قلعہ سیف اللہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گااجلاس میں واضح کیا گیا کہ عوامی نیشنل پارٹی عوام کے حقوق روزگار اور خطے کے امن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی اور اس کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہیگی

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.