کوئٹہ میں بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن (BHCC) کی ٹیم نے پیٹل باغ کے علاقے میں قائم نجی لیبارٹریوں کا اچانک دورہ کرتے ہوئے رجسٹریشن دستاویزات اور کے پی ایس اے فارم کی جانچ پڑتال کی۔بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے فوکل پرسن ڈاکٹر بسم اللہ کاکڑ کے مطابق ٹیم نے اسا لیبارٹری اور احسان لیبارٹری کا معائنہ کیا، جہاں فزیکل ویری فکیشن کے ذریعے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔ دورے کا مقصد لیبارٹریوں کی اہلیت کا تعین کرنا تھا تاکہ انہیں بی ایچ سی سی کے قواعد و ضوابط کے تحت عارضی (پروویژنل) لائسنس جاری کیا جا سکے۔ترجمان کے مطابق یہ معائنہ بی ایچ سی سی کی جانب سے جاری مانیٹرنگ کا حصہ ہے، جس کا مقصد صحت کے اداروں میں معیار، شفافیت اور قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔بی ایچ سی سی حکام کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں ہیلتھ کیئر اداروں کی نگرانی، مثر ریگولیٹری نظام اور معیاری تشخیصی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Comments 0